مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ایسا راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے اسٹیلتھ جیٹ کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کی دفاعی کمپنی نے ایسا راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل جیٹ طیارے کی 60 میل کے فاصلے سے نشاندہی کر سکتا ہے جب کہ چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق راڈار کو “کوانٹم” نام دیا گیا ہے جس کا گزشتہ ماہ کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ کوائنٹم راڈار میں انٹیج لیمنٹ فوٹونز کا استعمال کیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ کسی بھی دیگر نظام کے مقابلے میں سسٹم میں دکھائی دینے والے طیارے کی نشاندہی کرسکتا ہے اور چین کا دعویٰ ہے کہ اس راڈار کی مدد سے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل طیاروں کی پرواز کی نشاندہی بھی باآسانی کی جاسکتی ہے۔
چین نے ایسا راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعہ اسٹیلتھ جیٹ کا بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
News ID 1866785
آپ کا تبصرہ